چکمگلور:18؍مئی (ایس او نیوز) ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے کام انجام دے رہے کے انا ملائی کا رام نگرم ضلع کے ایس پی کی حیثیت سے تبادلہ کردیا گیاہے۔ اڈپی ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی حیثیت سے کام کررہے کے اناملائی کو 4اگست 2016 کو چکمگلور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا تھا۔ اناملائی کے چکمگلور تبادلہ کے بعد پولیس محکمہ میں ڈسپلین اور دتاجینتی کا انعقاد پر امن طریقہ سے اور ضلع پنچایت انتخابات و اسمبلی انتخابات کے دوران ضلع میں نظم و ضبط کی بحالی کیلئے کامیابی کے ساتھ اقدامات کئے گئے تھے۔ایس پی اناملائی نے کانگریس حکومت سے گزارش بھی کی تھی کہ ان کا تبادلہ بنگلورو کیلئے کیاجائے مگر ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر ان کا تبادلہ نہیں کیا گیا تھا۔ اب انتخابات کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تبادلہ کر کے حکومت کی طرف سے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔